لاہور میں پرویز الہیٰ کے گھر رات گئے پولیس کا چھاپہ


 سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کے لاہور میں واقع گھر پر پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا۔ چھاپے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس پرویز الہٰی کے گھر کے باہر کھڑی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے خواتین اور بچوں کو باہر نکال کر گھر کی تلاشی لی، کچھ دستاویزات درکار تھیں جن کے لیے چھاپہ مارا گیا۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پراپنے پیغام میں پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے کہا کہ پرسوں کی ناکام کارروائی کے بعد آج صبح 4 بجے پنجاب پولیس نے دوبارہ بغیر وارنٹ کے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا۔

سی ٹی ڈی مقدمہ ، پرویز الہیٰ پر فرد جرم کیلئے 21 نومبر کی تاریخ مقرر

انہوں نے کہا کہ آج بھی ان کو میرے خالو طاہر صادق نہیں ملے، گھر پر صرف خواتین موجود تھیں، پنجاب پولیس پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہراساں کرنے کے بجائے جرائم کے خاتمے پر توجہ دے۔

واضح رہے کہ پرویز الہٰی اینٹی کرپشن مقدمے میں جیل میں ہیں۔


متعلقہ خبریں