شوگر کے مریضوں کو بلیو بیریز کھانے کا مشورہ


بلیو بیریز شوگر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے، یہ فائبر سے بھرپور پھل ہے اور فائبر خون میں شوگر کی مقدار کو بڑھنے سے روکتی ہے۔

یونیورسٹی آف میری لینڈ چارلس ریجنل میڈیکل سینٹر سے تعلق رکھنے والی جوسیلین لورین نے شوگر کے مریضوں کو بلیوبیریز کھانے کا مشورہ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلیوبیریز فائبر سے بھرپور ہے اور یہ خون میں شوگر کی مقدار کو بڑھنے سے روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے، فائبر پھلوں میں موجود شوگر کے خون میں اخراج کے عمل کو سست کرتاہے۔

بلیو بیریز کی نسبت سیب میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے لیکن سیب میں شوگر کی مقدار کی نسبت بلیو بیری میں شوگر کی مقدارتقریباً 4 گرام کم ہوتی ہے۔

بھنڈی سے شوگر کنٹرول کرنے کا آسان نسخہ

واضح رہے کہ بلیو بیریز معدنیات کا خزانہ ہیں، ان میں فائبر، پوٹاشیم، وٹامن کے،وٹامن سی اور فولیٹ کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ بلیو بیری میں تمام عام پھلوں اور سبزیوں کی بہ نسبت سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈنٹ سطح ہوتی ہے۔ اس میں فلیونوئڈز نامی ایک اہم اینٹی آکسیڈنٹ بھی پایا جاتا ہے جو سرطان کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔

بلیوبیریز ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کر سکتی ہیں، یہ بلڈ پریشر کو کم کرتی ہیں، دماغی صلاحیت کو بہتر بناتی ہیں، ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے بہترین ہیں، بلیو بیریز شوگر کے علاوہ دل کی صحت کے لئے بھی انتہائی مفید ہیں۔


متعلقہ خبریں