امیر جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان نے قطر میں حماس کے رہنمائوں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اسرائیلی مظالم پر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔
پاکستان کا شاندار کم بیک،سارو گنگولی نے یوٹرن لے لیا
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی میدان میں فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
فلسطینی رہنمائوں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل نے بھرپور حمایت پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
قطر میں حماس کی قیادت اسمعیل ھنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات۔
پاکستانی عوام اور بالخصوص جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی طرف غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر فلسطینی عوام کے ساتھ تعزیت ھمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور انکو یقین دلایا کہ ھم اخلاقی سیاسی سفارتی ھر میدان میں آپ کے شانہ… pic.twitter.com/5Bti8yP8fI— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) November 5, 2023