مغاز اور جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری، 66 فلسطینی شہید


غزہ: اسرائیلی خونریزی کا سلسلہ جاری ہے۔ مغاز اور جبالیہ کیمپ پر بمباری سے مزید 66 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی مغاز کیمپ پر بمباری سے 51 فلسطینی جبکہ جبالیہ کیمپ پر حملے میں 15 فلسطینی شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

اسرائیلی حملوں میں اسکولز، اسپتال، پناہ گاہوں اور ایمبولینسز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ صہیونی فورسز کی زمینی کارروائی بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر کا اسرائیل کے ساتھ رابطے منقطع کرنے کا اعلان

دوسری جانب حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ قیدی بنائے گئے 60 سے زائد افراد بھی اسرائیلی بمباری میں لاپتہ ہو گئے ہیں اور 23 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ملبے تلے دبی ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک ساڑھے 9 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں