تیمور سلیم جھگڑا کے گھر پرچھاپہ

Taimor-Saleem-Jhagra

تیمور سلیم جھگڑا کے گھر پرچھاپہ


اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابقہ صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے تیمور سلیم جھگڑا کے اسلام آباد والے گھر پر چھاپہ مارا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی انگریزی اخبار کی شائع کردہ خبر کی تردید

تیمور سلیم جھگڑا گھر پر موجود نہیں تھے گرفتار نہیں ہو سکے-

یاد رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسد قیصر کے بھائی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسد قیصر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا۔

شاندار بلے بازی ،فخر زمان کیلئے بڑے انعام کا اعلان کردیا گیا

انہوں نے کہا کہ اسد قیصر گھر پر تھےجب پولیس اورسادہ لباس اہلکار گھر آئے اور سادہ لباس اہلکار اسد قیصر کو گرفتار کرکے لے گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈی جی اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے بھی اسد قیصر کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کے پی نے  ہیڈ آف ہم انویسٹی گیشن ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر کو مبینہ کرپشن کیس میں حراست میں لیا،اسدقیصر کو تھانہ بنی گالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں