سعودی عرب کا فلسطین کیلئے 5 کروڑ ریال عطیہ کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل


ریاض: سعودی عرب نے فلسطین کے لیے 5 کروڑ ریال عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطین کے لیے 3 کروڑ ریال جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 2 کروڑ ریال عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے جنگ سے متاثرہ فلسطین کے عوام کے لیے باقاعدہ چندہ مہم کا آغاز کر دیا اور سب سے پہلے خود مجموعی طور پر 5 کروڑ ریال عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

اسرائیلی جنگی جارحیت کے باعث فلسطینی عوام کو ادویات، خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی اشد ضرورت ہے۔ جس کی فراہمی کے لیے عوامی عطیات کنگ سلمان سینٹر کی “ساہم” ویب سائٹ پر جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رفع کراسنگ سے مزید 54 امدادی ٹرک غزہ میں داخل 

سعودی عرب کے ریلیف پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا کہ عطیات جمع کرنے کی یہ مہم مصیبت میں گھرے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے سعودی عرب کے عظیم کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کی خیرخواہی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔


متعلقہ خبریں