پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے پریشان کن خبر

pak team

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے قبل بارش کی پیش گوئی کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں 4 نومبر ہفتے کے روز کو پاکستان اور نیوزی آمنے سامنے ہونگی ، میچ سے قبل محکمہ موسمیات بارش کی پیش گوئی کردی ہے ۔

ٹیم کی واحد سوچ باقی دونوں میچز بڑے مارجن سے جیتنے کی ہے، شاہین شاہ آفریدی

محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا ہے کہ بنگلورو میں ہفتہ کے روز دن میں 75 سے 80 فیصد تک بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

موجود صورتحال کے پیش نظر پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف دونوں میچز انتہائی اہم ہیں کیونکہ دونوں میں جیت کی ہی صورت میں پاکستان سیمی فائنل تک پہنچ پائے گا ۔

جبکہ پاکستان کو جیتنے کے علاوہ میچز اچھے مارجن سے بھی جیتنا ہونگے ، قومی ٹیم کو نیوز لینڈ کیخلاف 84 رنز یا پھر ہدف کو 35 اوورز میں مکمل کرنا ہو گا جس کے باعث رن ریٹ کی وجہ سے پاکستان نیوزی لینڈ سے آگے نکل کر ٹاپ 4 پر براجمان ہو جائے گا ۔

ورلڈکپ سیمی فائنل: 2 ٹیموں کی جگہ پکی ہو گئی

اگر میچ والے روز بارش ہوتی ہے اور واش آئوٹ ہو جاتا ہے تو ایسے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا تاہم اسکا اثر نیٹ رن ریٹ پر نہیں پڑے گا۔


متعلقہ خبریں