بھارت اور جنوبی افریقہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیمیں 6،6 میچز میں فتوحات حاصل کرنے کے باعث سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاک بھارت سیمی فائنل کی پیشگوئی کردی ہے۔
ورلڈ کپ :پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بڑھ گئیں
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کولکتہ میں سیمی فائنل ہوگا۔
نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھی مائیکل وان نے ایک پیغام جاری کیا تھا۔اس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان سیمی فائنل کی ریس میں واپس آگیا ہے۔
علاوہ ازیں اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کردیا جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کیلئے ہفتے کو بنگلور میں ہونے والے میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے مارجن سے جیتنا ضروری ہے، 84 رن کی فتح پاکستان کو نیوزی لینڈ سے اوپر لے جائےگی۔
کوئنٹن ڈی کوک کسی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے
دریں اثنا بنگلور میں ہفتے کی دوپہر بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، ہفتے کو بنگلور میں دن دو بجے سے 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے۔
بارش کے باعث اگر میچ واش آؤٹ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملےگا، واش آؤٹ کی صورت میں نیٹ رن ریٹ پرکوئی اثر نہیں پڑےگا۔