چینی آن لائن کمپنیوں نے اپنے نقشوں سے اسرائیل کا نام ہٹا دیا


بیجنگ: چین کی 2 معروف کمپنیوں بیدو اور علی بابا نے اپنے آن لائن ڈیجیٹل نقشوں سے اسرائیل کا نام ہٹا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی آن لائن ریٹیلر کمپنی علی بابا اور معروف ٹیکنالوجی کمپنی بیدو نے اپنے آن لائن نقشوں سے اسرائیل کا نام ہٹا دیا ہے اور اب ان نقشوں پر اسرائیل کا نام موجود نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیدو کے آن لائن نقشے اسرائیل کی تسلیم شدہ سرحدوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی علاقوں کی نشاندہی کر رہے ہیں اور آن لائن نقشے میں ملک کی شناخت کے طور پر اسرائیل کا نام موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس: پولیس کی باحجاب خاتون سے خوفزدہ ہو کر فائرنگ، خاتون زخمی

لکسمبرگ جیسے چھوٹے ملک کا نام بھی آن لائن نقشوں پر موجود ہے لیکن اسرائیل کا نام موجود نہیں، چین کی کمپنیوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی۔


متعلقہ خبریں