جہانگیر ترین نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھا دیئے


اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھا دیئے۔

عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھانے کے مرحلے میں لودھراں سے جہانگیر ترین نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھا دیئے۔ آئی پی پی کے سربراہ نے 2 قومی اور 2 صوبائی حلقوں پر اعتراضات جمع کرائے۔

اعتراضات قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 اور این اے 155 کی حلقہ بندیوں پر اٹھائے گئے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 226 اور پی پی 227 سے بھی اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی بغیر قصور کے سزا ملتی ہے تو قابل مذمت ہے، طارق فضل چودھری

جہانگیر ترین کے حلقہ بندیوں متعلق اٹھائے گئے اعتراضات پر سماعت 2 نومبر کو ہو گی۔ ملک بھر سے مجموعی طور پر حلقہ بندیوں پر ایک ہزار 324 اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں