چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی بغیر قصور کے سزا ملتی ہے تو قابل مذمت ہے، طارق فضل چودھری

Tariq Fazal

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ اگر بغیر قصور کے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی سزا ملتی ہے تو قابل مذمت ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طارق فضل چودھری نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ” میں کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں شعور ہے اور ہونا بھی چاہیے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نے شعور سے زیادہ بدتمیزی سکھائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اگلے وزیر اعظم نواز شریف ہوں گے اور ہر سیاسی جماعت انتخاب جیتنے کے لیے لڑتی ہے۔ ہر سیاسی جماعت کہہ رہی ہے کہ ہم ہی انتخابات جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فیض آباد دھرنا؛ فیض حمید نے پیمرا پر دباو ڈالا، چینلز کی نشریات کنٹرول کرتے رہے، ابصار عالم

طارق فضل چودھری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے بھی کہا کہ اگلی حکومت ہماری ہو گی جبکہ نواز شریف پاکستان انتخابات لڑنے اور پارٹی کو لڑوانے کے لیے آئے ہیں۔ نواز شریف انتخابات میں پارٹی کی سربراہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقتدر حلقے ملک کی سالمیت اور بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں اور جن ادوار میں بغیر قصور کے سزائیں دی گئیں وہ قابل مذمت ہیں۔ اگر بغیر قصور کے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی سزا ملتی ہے تو قابل مذمت ہے جبکہ نواز شریف کو بلایا پانامہ میں گیا اور نکالا اقامہ میں گیا۔


متعلقہ خبریں