شاہین شاہ آفریدی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

shaheen afridi

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔انہوں نے 51 میچز میں 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کر لی ہیں جبکہ مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

نسیم شاہ تیزی سےصحت یاب ہونے لگے

شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بھی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا۔

میچز کے روز ہماری ٹیم غلطیاں زیادہ کررہی ہے، فخر زمان

اسی طرح نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد نے 44 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔


متعلقہ خبریں