روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 281 روپے 25 پیسے ہو گئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کے اضافے کے بعد 282 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے احتتام پر انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ، قیمت 281 روپے ہو گئی
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچنیج کے 100 انڈیکس میں 565 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 52 ہزار کی حد عبور کرکے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔