سعودی وزارت حج و عمرہ نے بارش کے دوران زائرین کے لیے ہدایات جاری کردیں

hajj

سعودی وزارت حج و عمرہ نے بارش کے دوران زائرین کے لیے ہدایات جاری کردیں


سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے بارش کے دوران عمرہ زائرین کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے بیان میں کہا ہے کہ ان دنوں بارش کا موسم ہے۔عمرے کے لیے مسجد الحرام کا رخ کرنے سے قبل زائرین موسم کی تازہ صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کا اہتمام کریں۔

یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں مزید بھاری کمی کا امکان

وزارت نے کہا کہ عمرہ زائرین مسجد الحرام کے خارجی صحن میں پھسلن سے بچاؤ والے چپل استعمال کریں۔ عمرہ زائرین مسجد الحرام آتے وقت چھتری ہمراہ رکھیں اور خواتین زائرین برساتی کا استعمال کریں۔

واضح رہے حرمین الشریفین انتظامیہ نے بھی مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔

چنگان ماسٹر موٹرز کا گاڑیوں کی قیمتوں میں ساڑھے 4 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان

حرمین الشریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں