اسرائیل کا غرور خاک میں مل گیا، نیست و نابود ہو جائے گا، ایرانی سفیر


اسلام آباد: ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن سے اسرائیل کا غرور خاک میں مل گیا اور وہ اب نیست و نابود ہو جائے گا۔

ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے آزادی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے عالم اسلام کے غیورعوام اسرائیلی ظلم وبربریت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور ہمیشہ فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھائی ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ اسلام اور کفر کے درمیان ہے اور یہودیوں کی تاریخ پڑھیں تو یہ صدیوں سے اسلام کے دشمن رہے ہیں ان کی دشمنی عیاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات جاری کر دیں

رضا امیری مقدم نے کہا کہ اسرائیل غزہ اور جنوبی لبنان سے بھاگ رہا ہے اور فلسطین کا مسئلہ اسلام کا مسئلہ ہے۔ ایران فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر مدد کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے جبکہ طوفان الاقصیٰ کے بعد یورپی ممالک کے سفرا اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اب اسرائیل ختم ہونے والا ہے۔

ایران کے سفیر نے کہا کہ امریکی اور یورپی عوام فلسطینیوں کے حق میں نکل آئے ہیں اور وہاں کے حکمران اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں