ڈی پورٹ پاکستانیوں اور ائیرپورٹ پر روکے جانیوالے مسافروں بارے ایف آئی اے کا اہم فیصلہ


مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانیوں اور ائیرپورٹ پر روکے گئے مسافروں کو24 گھنٹے سے زیادہ تحویل میں نہیں رکھا جائے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ پر پہنچے دونوں طرح کے مسافروں اور ڈی پورٹ پاکستانیوں کو اب ایف آئی اے امیگریشن کی تحویل میں 24 گھنٹے سے زیادہ نہیں رکھا جائے گا۔

ایسے افراد جو ڈی پورٹ ہو کر کراچی لائے جاتے ہیں یا کراچی سے کسی بھی ملک جاتے ہوئے ائیرپورٹ پر روکے جاتے ہیں اور وہ کراچی سے باہر کی پولیس کو مطلوب ہوں گے ایسے افراد کو 24 گھنٹے میں متعلقہ ملزم کی کسٹڈی لینا لازم قرار دی گئی ہے اور کسٹڈی نہ لینے کی صورت میں ان ملزمان کو 24 گھنٹے بعد کراچی ائیرپورٹ پولیس کے سپرد کر دیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ نے غیر ملکی ورکرز کیلئے امیگریشن کا اعلان کردیا

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن نے بتایا کہ کراچی سے باہر کی پولیس کو مطلوب مختلف ملزمان کو کراچی ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

ائیرپورٹ پولیس سیکرٹری داخلہ کے ذریعے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کرنے کی کارروائی کرے گی اور کراچی کے رہائشی ڈی پورٹ افراد یا ائیرپورٹ پر روکے گئے مسافر کو حسب سابق انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے سپرد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں