غزہ میں زمینی حملے کی تیاریاں کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم


یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں زمینی حملے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو جنوب کی طرف چلے جانا چاہیے۔ غزہ پر حملے کی تفصیلات نہیں بتاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کو واپس لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حماس دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ آزادی کی تحریک ہے، ترک صدر

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ زمینی حملے کا وقت اتفاق رائے سے طے کیا جائے گا۔

دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینی بچوں کے قتل عام کو روکا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نہتے بچوں کا قتل عام کر کے دنیا کے سامنے فلسطینی مزاحمت کاروں کو کچلنے کا جھوٹا دعویٰ کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں