افغانستان سے شکست، کمنٹری بکس میں وقار یونس دلبرداشتہ، ویڈیو وائرل


نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس پاکستان کی افغانستان کے ہاتھوں شکست پر دلبرداشتہ ہو گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کو افغانستان کی ٹیم نے تاریخی شکست دی جس کے بعد نہ صرف شائقین قومی ٹیم سے سخت مایوس نظر آئے بلکہ کمنٹری بکس میں موجود وقار یونس بھی سخت مایوس نظر آئے اور کمنٹری کے دوران ان کی کچھ کہنے کی ہمت نہ رہی۔

وقار یونس کے دلبرداشتہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ قومی ٹیم کی افغانستان کے ہاتھوں شکست پر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وقار یونس کے چہرے پر تکلیف نمایاں ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ جیسے اہم ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی افغانستان کے ہاتھوں یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے بدترین شکست نے ہر پاکستانی کو غمزدہ کر دیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp