چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی سابق کرکٹرز سے ملاقات

ذکا اشرف

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی، ذکاء اشرف سے سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عاقب جاوید، محمد یوسف اورانضمام الحق سے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر مشورہ کیا گیا۔

ملاقات میں ذکا اشرف نے سابق کھلاڑیوں کی مہارت کو شامل کرنے پر بورڈ کی توجہ پر زوردیا۔

ورلڈ کپ 2023 پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟شائقین دعائیں مانگنے لگے

ذکاء اشرف عمر گل، وقار یونس، وسیم اکرم،ثقلین مشتاق سے بھی مشاورت کریں گے،بلے بازوں، اسپینرز،تیز گیند بازوں کیلئے خصوصی کیمپ کے انعقاد کا بھی ارادہ ہے۔

ذکا اشرف نے اس موقع پر کہا کہ ان کھلاڑیوں نے پاکستان کی اعلیٰ ترین سطح پر خدمت کی ہے اور ان کے پاس تجربے کا خزانہ ہے۔

پاکستان کیخلاف تاریخی جیت پر کابل میں جشن

ہم امید کرتے ہیں کہ ان کی مہارت سے ہمارے کھلاڑی کھیل کے تمام پہلوؤں میں اچھی طرح سے تیار ہوں۔

اسی طرح ہم امید کرتے ہیں کہ ہم کھیل کے تمام شعبوں میں ایسے کھلاڑی پیدا کر سکیں گے جو مستقبل میں پاکستان کی خدمت کر سکیں۔


متعلقہ خبریں