طوفان تیج کا آٹھواں الرٹ جاری

sea strom

فائل فوٹو


کراچی: ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے طوفان تیج کا آٹھواں الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان “تیج” عمان سے 270 کلومیٹر کی دوری پر ہے اور یمن سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے جبکہ گوادر سے اس کا فاصلہ 1500 کلومیٹر ہے۔

طوفان “تیج” کے مرکز میں 130 سے 140 کلومیٹر رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہواؤں کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی ہے، طوفان کے گرد لہروں کی اونچائی 30 فٹ تک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھریلو صارفین کیلئے گیس172فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری

تیج طوفان چند گھنٹوں میں 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ الغیدہ کے قریب یمن کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے کسی ساحلی مقام کو طوفان کے اثرات سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے، تیج بھارت کا تجویز کردہ نام ہے جس کا مطلب “رفتار” ہے۔


متعلقہ خبریں