پاک افغان میچ اسی پچ پر کھیلا جائے گا جس پر بھارت اور آسٹریلیا کا میچ ہوا تھا، محمد حفیظ کا دعویٰ

pak team

افغانستان کیخلاف میچ سے پہلے پاکستانی ٹیم کیلئے بری خبر آگئی


ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پانچواں میچ پیر کو چنئی میں افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے دعوی ٰکیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا میچ اسی پچ پر کھیلا جائے گا جس پر بھارت اور آسٹریلیا کا میچ ہوا تھا اور بھارتی سپنرز نے کینگروز کے پرخچے اڑا دیئے تھے ۔

بھارت کی ورلڈ کپ میں مسلسل پانچویں فتح

دوسری جانب افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

چنئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ صرف سپنرز نے گیم نہیں کھیلنا، دیگر کھلاڑی بھی ٹیم میں ہوں گے اور میچ جیتنے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی 4 ٹاپ ٹیموں کا بتا دیا

حال ہی میں پاکستان سے سیریز میں کانٹے کے مقابلے ہوئے، سیریز میں میچز جیت سکتے تھے، کوشش کریں گے کل جیتیں۔

جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہے، پاکستان کے پاس اچھے سپنرز موجود ہیں، پاکستان کے ساتھ بہت سخت مقابلے بھی ہوئے۔

افغانستان کے پلیئرز پاکستان سے میچ کے لیے پرجوش ہیں، پاکستان کے پچھلے میچز کے نتائج سے فرق نہیں پڑتا۔

مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

یقین ہے کہ پاکستان بھی کل کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کرے گا اور ہم بھی کل کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں 4 میچز کھیل کر2اور افغانستان 4 میچز کھیل کرصرف ایک میں کامیابی حاصل کرسکا ہے۔


متعلقہ خبریں