ورلڈکپ، بھارتی شائقین نامناسب پوسٹرز کے ذریعے پاکستان کا مذاق اڑانے لگے


آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچ کے دوران بھی بھارتی شائقین کرکٹ پوسٹرز کے ذریعے قومی کرکٹرز کا مذاق اڑانے لگے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئی تھیں جہاں کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 45.3 اوورز میں 305 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی تھی اور یوں میچ کینگروز نے 62 رنز سے جیت لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی شائق پاکستانی کرکٹرز اور فینز کو اکسانے کیلئے نامناسب پوسٹر لے کر آیا تاکہ اشتعال پھیل سکے۔

دو اوورز میں پتا چل جاتا ہے کیسی بولنگ کرانی ہے،عامر کی قومی ٹیم پر تنقید

پوسٹر پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو دکھایا گیا ہے، جو پاکستانی کپتان بابراعظم کو اپنی گود میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ پوسٹر پر لکھا ہے کہ باپ ہمیشہ باپ ہی ہوگا۔

گزشتہ روز پاک آسٹریلیا میچ کے دوران پاکستانی فینز کو انتہاپسند بھارتی پولیس اہلکار نے پاکستانی فینز کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک دیا تھا جس پر بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو بھی بھارتی شائقین کے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ واضح رہے کہ احمد آباد میں 14 اکتوبر کو کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں بھارتی شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف مذہبی و نا مناسب نعرے لگا کر انہیں اکسانے کی کوشش کی تھی۔


متعلقہ خبریں