آئی پی ایل، بنگلور کی چنئی کیخلاف فتح، کوہلی اور انوشکا آبدیدہ ہوگئے


انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے باز ویرات کوہلی اور انکی اہلیہ آبدیدہ ہوگئے۔

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور دفاعی چیمپیئن چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے درمیان گزشتہ روز بنگلور کے چنسوامی اسٹیڈیم میں فیصلہ کُن میچ کھیلا گیا۔ آر سی بی نے 27 رنز سے مخالف ٹیم کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

سنسنی خیز میچ کے بعد پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد ویرات کوہلی آبدیدہ ہوگئے۔ اس موقع پر اسٹینڈز میں موجود انکی اہلیہ اور بھارتی اداکارہ انوشکا شرما بھی اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکیں۔

آئی پی ایل ، سب سے بڑے ہدف کے تعاقب کا عالمی ریکارڈ بن گیا

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جیت کے بعد آبدیدہ ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ان تصاویر اور ویڈیوز کو ان کے مداح سوشل میڈیا پر بہت پسند کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی کی آر سی بی تین مرتبہ آئی پی ایل فائنلز میں پہنچنے کے باوجود اب تک ایک بھی ٹائٹل اپنے نام نہیں کرپائی ہے۔ رواں سال آئی پی ایل میں آر سی بی نے لگاتار 6 میچز جیت کر پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کیا ہے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ کوالیفائی کرنے والی دیگر ٹیموں میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں