دو اوورز میں پتا چل جاتا ہے کیسی بولنگ کرانی ہے،عامر کی قومی ٹیم پر تنقید

Muhammad Amir, pcb, mohsin naqvi

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا سے 62 رنز کی شکست کے بعد محمد عامر، عماد وسیم اور عبد الرزاق نے ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ شروع سے ایک بات کررہا ہوں کہ آؤٹ آف دی باکس کھیلنا ہو گا۔

ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو زیادہ تجربہ ٹی ٹوئنٹی کا ہے، ون ڈے میچز یہ لوگ بہت کم کھیلے ہیں، انہیں یہ ہی اندازہ نہیں کہ مڈل میں بولنگ کیسی کرانی ہے، جو گیندیں مڈل اوورز میں پھینکنی چاہیے تھیں وہ آخر میں کرائی گئیں۔

محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ دو اوورز میں پتا چل جاتا ہے کیسی بولنگ کرانی ہے، آل راؤنڈر عماد وسیم بولے یہ ہی کھلاڑی تین سال سے کھیل رہے ہیں۔ سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ہم پچھلے کئی سالوں سے چھوٹی ٹیموں سے کھیل رہے ہیں، جب اچھی ٹیموں سے کھیلتے ہیں تو ان سے سیکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں