ڈونلڈ ٹرمپ پر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی وجہ سے جرمانہ


واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر 5 ہزار ڈالر کا جرمانہ کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک سول ٹرائل میں عدالتی عملے کی تذلیل سے روکا تھا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عدالتی عملے پر زبانی حملے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو ہٹانے کے عدالتی حکم کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ پر ویڈیو موجود رہی۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے انسانی بنیادوں پر 2 امریکیوں کو رہا کر دیا

امریکی عدالت نے حکم دیا کہ مستقبل میں ایسا کرنے پر سخت پابندیوں اور قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں