فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینےکا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم

ہائیکورٹ بار (highcourt bar)

سپریم کورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل کو بھیج دیا۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیرقانونی قرار دلانے کے لیے کمپنیوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ، لاہور ہائیکورٹ نے اسے جائز قرار دیتے ہوئے کمپنیوں کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

بعد ازاں کمپنیوں نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کیں ، سپریم کورٹ نے مختلف سماعتوں کے بعد لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے فیول ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ نیپرا کے اپیلیٹ ٹریبونل میں ارسال کر دیا۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ : 1128 اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ آئینی و قانونی طور پر قابل عمل نہیں، نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل میں صارف کمپنیاں 15 دن میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف اپیلیں دائر کریں اور نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل 10 دن میں اپیلیں مقرر کرکے جلد از جلد قانونی میعاد کے اندر اپیلوں پر فیصلہ کرے۔


متعلقہ خبریں