2021 میں پی آئی اے کی 4 ہزار 305 پروازیں منسوخ، 19 ارب 37 کروڑ روپے کا خسارہ

پی آئی اے کی 2021 میں 4 ہزار 305 پروازیں منسوخ، 19 ارب 37 کروڑ روپے کا خسارہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو ایک سال میں ہزاروں پروازیں منسوخ ہونے سے 19 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2021 میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک 23 ہزار 636 پروازیں شیڈول تھیں۔ 4 ہزار 305 پروازیں منسوخ ہونے سے قومی ایئرلائن کو 19 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی جنوری میں 260 اور فروری میں 273 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ مارچ میں 274، اپریل میں 343 اور مئی میں 538 فلائٹس کینسل ہوئیں۔

پی آئی اے کا ابوظہبی سے لاہور آنے والا طیارہ حادثے سے بچ گیا

جون کی بات کی جائے تو 496، جولائی میں 420 اور اگست میں سب سے زیادہ 603 پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔ ستمبر میں 316، اکتوبر 375، نومبر میں 201 اور دسمبر میں منسوخ پروازوں کی تعداد 206 رہی۔

پی آئی اے کی جانب سے پلاننگ کے فقدان کے باعث 18 فیصد پروازیں منسوخ ہوئیں۔

دوسری طرف آج کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر انتظامی مسائل کی وجہ سے پی آئی اے کی 24 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ بڑی تعداد میں پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں