ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ ایک سوروپے ہو گئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونا ایک ہزار629 روپے سستا ہوا، سونے کی 10 گرام قیمت ایک لاکھ ،71 ہزار 553 روپے ہو گئی۔
ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 4 ہزار 9 سو کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 2 ہزار روپے ہو گئی تھی۔
