ایک روزہ میچز میں پاکستان کو بھارت پر برتری


اسلام آباد: ورلڈ کپ 2023 کا سب سے بڑا میچ آج کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ ایک روزہ میچز میں پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل ہے۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ایک روزہ میچوں پر نظر ڈالی جائے تو اب تک ہونے والے میچز میں پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 134 ایک  روزہ میچز کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے 73 میں کامیابی حاصل کی اور بھارت 56 میچز جیتا جبکہ 5 میچز بغیر نتیجہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنی بیٹنگ سے میچ جیت سکتا ہے، سابق بھارتی کپتان

پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ 10 میچوں کے ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو اس میں بھارت نے 7 میچز جیتے جبکہ پاکستان نے صرف 2 میں کامیابی حاصل کی اور ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے روایتی حریفوں کے درمیان کوئی بھی باہمی سیریز نہیں ہو سکی اور دونوں ٹیمیں صرف عالمی ایونٹس میں ہی ایک دوسرے کا سامنا کرتی آ رہی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں