حماس نے اسرائیلی خاتون کو بچوں سمیت رہا کر دیا، سرحد پار کرنے کی ویڈیو وائرل


حماس نے یرغمال بنائی گئی اسرائیلی خاتون کو 2 بچوں سمیت رہا کر دیا۔ خاتون کے سرحد پار کرنے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا گیا ہے جس میں یرغمال اسرائیلی خاتون کو رہائی کے بعد سرحد پار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جاری کردہ ویڈیو میں خاتون کو سرحد کے قریب حماس کے القسام بریگیڈ کے 3 اہلکار چھوڑ کر واپس آتے دیکھے جا سکتے ہیں جن کے پاس اسلحہ بھی موجود ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بچے خاتون کے ہمراہ سرحد کے دوسری جانب جا رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے خاتون کی رہائی کو حماس کا ڈرامہ قرار دے دیا اور حماس کے ٹھکانوں پر بغیر کسی وقفے کے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔


متعلقہ خبریں