احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم پر حملے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم پر حملے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

دنیا کے سب سے بڑے ‘نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم’ پر حملہ کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کرائم برانچ نے نریندرا مودی اسٹیڈیم پر حملے کی دھمکی دینے والے مبینہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار شخص پر الزام ہے کہ اس نے ایک ای میل بھیجی جس میں اسٹیڈیم میں دھماکے کی دھمکی دی گئی تھی۔

کرائم برانچ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ اس شخص کو گجرات کے شہر راجکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ: احمد آباد میں ہونے والے میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ

خیال رہے کہ چند روز قبل بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے احمد آباد میں ہونے والے میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کو ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ ورلڈکپ کے 13ویں ایڈیشن کا پاک بھارت ٹاکرا بھی احمد آباد کے اسی میدان میں 14 اکتبور کو کھیلا جانا ہے۔


متعلقہ خبریں