بجلی چوروں سے ساڑھے 20 ارب روپے وصول

Electricity

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی چوروں سے اب تک 20 ارب 47 کروڑ روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور غیر قانونی کنکشن کاٹے جا رہے ہیں۔

سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیاں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ اب تک بجلی چوروں سے 20 ارب 47 کروڑ روپے وصول کیے جا چکے ہیں جبکہ بجلی چوروں کے خلاف اب بھی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 15 ہزار 167 بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں اور 137 ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

راشد لنگڑیال نے کہا کہ ایس ڈی او شہداد کوٹ محمد عزیر جیسے نوجوان افسروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دوران ڈیوٹی زندگی کو شدید خطرے میں ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں خارج

دوسری جانب ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے ایک روز میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں 131صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 16 ہزار 13 بجلی چور پکڑ لیے۔


متعلقہ خبریں