رواں مالی سال کاروں کی فروخت میں بڑی کمی

cars

رواں مالی سال کاروں کی فروخت میں بڑی کمی


ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر40 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے ستمبرتک کی مدت میں ملک میں کاروں کے 20983 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40 فیصدکم ہے۔

روہت شرما انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 35002 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

ستمبر2023 میں ملک میں 8312 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 26 فیصدکم ہے، ستمبر2022 میں ملک میں 11288 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اگست میں ملک میں 7579 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جوستمبرمیں بڑھ کر8312 یونٹس ہوگئی۔

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاک سوزوکی کے 10946 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 16639 یونٹس کے مقابلہ میں 34 فیصدکم ہے۔

پہلی سہ ماہی میں انڈس موٹرزکے 4511 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8868 یونٹس کے مقابلہ میں 49 فیصدکم ہے۔

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہونڈا اطلس کے 2510 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5626 یونٹس کے مقابلہ میں 55 فیصدکم ہے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں خارج

اسی طرح ہونڈائی نشاط کے 2167 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہونڈائی نشاط کے 3097 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں