گراوٹ کاسلسلہ جاری،ڈالر مزید سستا ہو گیا

ڈالر (dollar)

تیسرے کاروباری روز کے اختتام پرپاکستانی روپیہ کی قدرمیں مزید اضافہ جبکہ ڈالرمزید سستاہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبارکےاختتام پرڈالرکی قیمت میں مزید ایک روپےکی کمی ہوئی۔

جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر  280روپے 51 پیسے سے کم  ہو کر 279 روپے 51 پیسےکی سطح پر بند ہوا۔

سونا پھر ہزاروں روپے مہنگاہو گیا

آج صبح کاروبار کے آغازپرانٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ ایک پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 50  پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پرانٹر بینک میں ڈالر1روپے14پیسے سستا کر کر 280روپے51پیسے پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں