الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق سے متعلق اجلاس آج ہو گا

الیکشن کمیشن election commision

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں و امیدواروں کے لیے ضابطہ اخلاق کے معاملہ پر آج اجلاس طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آج بروز بدھ کو طلب کیے گئے اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کی جائے گی۔

سیاسی جماعتوں کے نمائندے الیکشن کمیشن کو مجوزہ ضابطہ اخلاق پر تجاویز دیں گے اور پھر الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے جنوری میں عام انتخابات کرانے کی مخالفت کر دی

چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت اجلاس آج دن 2 بجے ہو گا۔ الیکشن کمیشن اس سلسلہ میں تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کر چکا ہے۔


متعلقہ خبریں