عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں دوبارہ کمی ہو گئی

تیل اور گیس

خام تیل کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں دوبارہ کمی ہو گئی ہے، گزشتہ تین روز میں خام تیل کی قیمتو ں میں مجموعی طور پر پانچ فیصد اضافہ ہوا۔

امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 0.53 سینٹ کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 85.85ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 0.54 سینٹ کمی ہوئی جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 87.40 ڈالر ہوگئی۔

گزشتہ دنوں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بتائی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں