نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہےکہ الیکشن کمیشن بتائے گا کہ انتخابات کب ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعظم نےکہا ہےکہ الیکشن میں اس جماعت کو ووٹ دوں گا جو معاشی بحالی کا پلان دے گی۔ جس کے پاس معاشی بحالی کا پلان نہیں وہ عوام سے بے ایمانی کرے گا۔
الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نگران حکومت کے ترجمان نہیں، انتخابات کا فیصلہ محکمہ موسمیات کی مشاورت سے نہیں ہو گا۔الیکشن کمیشن بتائے گا کہ انتخابات کب ہوں گے، آئینی طور پر ہمارا فرض ہے کہ الیکشن کمیشن کی مدد کریں۔
جیسے باقی پاکستان عام انتخابات کاانتظار کر رہا ہے ہم بھی کر رہے ہیں۔
نمبر گیم تبدیل ، وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے اب 172 کے بجائے 169 ووٹ درکار ہونگے
ایک سوال کے جواب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میرے 9سال کے بیٹے سے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ آپ نے 3سو یورو کا کھانا کھایا، کسی نے میرے 2بیٹے بنا دیئے اور کسی نے میرے بیٹے کو وزیر بنا دیا، آزادی اظہار رائے کے حوالے سے غلط خبریں پھیلانا افسوسناک ہے، تعمیری تنقید کو خیر مقدم کر یں گے۔