شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکیاں

shahrukh khan

معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو ان کی حالیہ فلموں کی کامیابی کے بعد قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ نے رواں سال دو سپر ہٹ فلمیں پٹھان اور جوان دیں جس کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے سپر اسٹار کو قتل کیے جانے کے دھمکی آمیز پیغامات مسلسل موصول ہورہے ہیں۔

گوہر خان فلسطینیوں کی حمایت میں بول پڑیں

دھمکیوں کے پیشِ نظر ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے شاہ رخ خان کو +Y کیٹیگری کی سکیورٹی فراہم کردی ہے۔

مہاراشٹرا کا وی آئی پی سکیورٹی یونٹ ہر وقت شاہ رخ کے ساتھ رہے گا، اس سکیورٹی یونٹ میں 6 پرسنل سکیورٹی افسران اور 5 مسلح گارڈز شامل ہیں۔

بونی کپور نے اپنی بیوی سری دیوی کو مارنے کے الزام پر 5 سال بعد خاموشی توڑ دی

اس کے علاوہ ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر منت کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے، ممبئی پولیس کے 4 اہلکار 24 گھنٹے اداکار کے گھر کی حفاظت پر مامور رہیں گے۔


متعلقہ خبریں