بھارت میں پچ تیار کرنیوالوں کو 20 توپوں کی سلامی دینی چاہیے،محمد عامر

Muhammad Amir, pcb, mohsin naqvi

فاسٹ بولر محمد عامر بھی بھارت کے چنئی اسٹیڈیم کی بنائی گئی پچ پر برہمی کااظہار کیے بغیر نہیں رہ سکے۔

تفصیلات  کے مطابق محمد عامر نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی وکٹ تیار کرنے والوں کو 20 توپوں کی سلامی دینی چاہیے۔

فاسٹ بولر نےکہا کہ آسٹریلین ٹیم کی بھی کچھ سمجھ نہیں آئی کہ وہ ٹاس جیت کر بھی پہلے بیٹنگ کی طرف کیوں گئے۔ آسٹریلیااگر پہلے بولنگ کرتا تو نتیجہ کچھ مختلف ہوتا۔

ورلڈکپ 2023، محمد وسیم کی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

دوسری جانب عبد الرزاق نے کہا کہ جس طرح کی یہ پچ ہے یہ فیئر نہیں ہے، آئی سی سی کا ورلڈکپ ٹورنامنٹ ہے لیکن بھارت اپنی مرضی سے پچز بنارہا ہے۔

سابق ال رائونڈرکاکہنا تھا کہ بھارت کو پچ کا اندازہ تھا جب ہی بھارت نے 3 اسپنرز کھلائے اور آسٹریلیا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کی غلطی کردی۔

خیال رہے کہ بھارت نے ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔


متعلقہ خبریں