صدر مملکت اپنے قائد کو ہی بھول گئے ہیں، قادر مندو خیل


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قادرمندوخیل نے کہا ہے کہ صدر مملکت اپنے قائد کو ہی بھول گئے ہیں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ”پروگرام نیوز لائن ود ڈاکٹرماریہ ذوالفقار”میں قادر مندو خیل نے کہا ہے کہ  اسحاق ڈار 164کا بیان دیکر آسانی سے لندن چلا گیا۔

اسحاق ڈارچند مہینے کیلئے پھر اقتدار کیلئے آئےاور وزیرخزانہ بن گئے، اسحاق ڈار وزارت خزانہ ختم ہوتے ہی واپس چلے گئے یہ ہے پاکستان کی تاریخ ہے۔

تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، متعدد رہنما ساتھ چھوڑ گئے

انہوں نے کہا کہ 164بیان سے چیئرمین پی ٹی آئی کو نقصا ن پہنچ سکتا ہے، اپنے ہی لوگ گھر کے اندر سلطانی گواہ بن جائیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔

فریال تالپور کو رات 12بجے اسپتال سے جیل میں ڈالا، خورشید شاہ اور اسکے بیٹے کے ساتھ کیا ہوا یہ بھی سب کے سامنے ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل ایسے چل رہا ہے جیسے بہت بڑا مجرم ہو، علی محمد خان

انکا مزید کہنا تھا کہہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مل رہی ہیں، حامد خان چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل ہیں وہ کیوں خاموش ہیں،صدر مملکت اپنے قائد کو ہی بھول گئے ہیں۔

میں سیاسی ورکر پر تشدد کا نہ حامی ہوں نہ کبھی رہوں گا۔


متعلقہ خبریں