جلائو گھیرائو کیس ، حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور

حلیم عادل

ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو فیروز آباد تھانے کی حدود میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کیس سےمتعلق سماعت ہوئی، عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظورکر لی۔

حلیم عادل شیخ کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

علاوہ ازیں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبرتک ملتوی کر دی، حلیم عادل شیخ و دیگر پر ہنگامہ آرائی ،جلاو گھیراؤ سمیت متعدد الزامات ہیں، حلیم عادل شیخ مبینہ ٹاؤن تھانے کے کیس میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں