نیدرلینڈز کیخلاف جلد وکٹیں گنوانے پر بابر الیون پر میمز کی برسات


نیدرلینڈز کیخلاف ورلڈکپ کے پہلے میچ میں ابتدائی 3 وکٹیں جلد گرنے کے بعد سوشل میڈیا پر بابر الیون پر میمز کی برسات ہوگئی۔

حیدر آباد کے راجیوگاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم اوپنر کے فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 12 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ اتوار کو چنئی میں کھیلا جائے گا

کپتان بابراعظم 15 گیندوں محض 5 رنز بناکر ایک بار پھر آف اسپنر کا شکار بنے جبکہ امام الحق 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اوپنر فخر زمان، کپتان بابراعظم اور امام الحق کی کمزور حریف نیدرلینڈز کے خلاف جلد آؤٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر صارفین نے خوب تنقید کی جبکہ مزاحیہ میمز بھی شیئر کیں جو تیزی سے وائرل ہو گئیں۔


متعلقہ خبریں