پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 150 روپے مقرر کی جائے، سراج الحق

Siraj Ul Haq

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 150 روپے مقرر کی جائے۔ 8 اکتوبر کو کراچی میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلط رہنے والے 2 خاندان پھر حکمرانی کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن خاندانی بادشاہت نے جمہوریت اور معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوٹ کر باہر جائیدادیں بنانے والوں کا احتساب کیا جائے جبکہ ملک میں احتساب کے اداروں کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کیا گیا۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر لٹیروں کا احتساب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل ایسے چل رہا ہے جیسے بہت بڑا مجرم ہو، علی محمد خان

سراج الحق نے کہا کہ ڈالر کی قدر اور پیٹرولیم منصوعات کی عالمی منڈی میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچا اور ملک میں جاری بدامنی سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 150 روپے مقرر کی جائے اور مہنگائی کے خلاف 8 اکتوبر کو کراچی میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں