جدہ سے ملتان پہنچنے والا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا


ملتان: قومی ایئر لائن کا جدہ سے ملتان پہنچنے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے طیارے کا ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا اور واقعے کے فوری بعد طیارہ ملتان ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کر دیا گیا۔

بوئنگ 777 طیارے کے ساتویں ٹائر کو نقصان پہنچا اب طیارے کا ٹائر لاہور سے ملتان پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں تقرریاں و تبادلے

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق واقعے کے باعث مدینہ جانے والی پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ ٹائر تبدیل کرنے کے بعد پرواز کو مدینہ روانہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں