ایشین گیمز کرکٹ، افغانستان سے شکست، پاکستان کا گولڈ میڈل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا

ایشین گیمز کرکٹ، افغانستان سے شکست، پاکستان کا گولڈ میڈل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا

چین میں جاری ہینگژو ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلے کے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دے دی۔

ایشین گیمز کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں۔ افغانستان کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی تھی۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اچھا آغاز کیا جب 6 اوورز میں پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنائے۔ اس کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑائی اور ٹیم صرف 116 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

ایشین گیمز، ارشد ندیم انجری کا شکار

دوسری اننگز میں افغانستان نے صرف 17.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف مکمل کرلیا۔ اس طرح افغانستان قومی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔


متعلقہ خبریں