اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، 3 فلسطینی شہید

فائل فوٹو


یروشلم: فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں صیہونی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے علاقے میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا جس پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے کار پر فائرنگ کی تھی۔

مغربی کنارے میں ہی اسرائیلی فورسز کے ایک اور فائرنگ کے واقعے میں 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دوبارہ جوہری تجربات شروع کر سکتے ہیں، روسی صدر

واضح رہے کہ جمعرات کو مغربی کنارے میں فلسطینی اور اسرائیلی خواتین نے امن کے لیے مشترکہ ریلی نکالی تھی جنہوں نے ہاتھوں میں سفید چھتریاں اٹھا رکھی تھیںَ۔

رواں سال اب تک اسرائیل اور فلسطین تنازع میں کم از کم 243 فلسطینی اور 32 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں