عثمان ڈارکے انٹرویوسےآغازہوچکا ہےاب یہ آتےرہیں گے، نصراللہ ملک


سینئر صحافی و تجزیہ کار نصراللہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت غیرمعمولی حالات ہیں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام”ہم دیکھیں گےمنصورعلی خان کیساتھ” میں  نصر اللہ ملک نے کہاہے کہ نومئی کے واقعات کے بعد پاکستان کےحالات یکسر بدل چکے ہیں۔

عثمان ڈار کا بیان پی ٹی آئی کیلئے خطرناک ثابت ہو گا ، قادرخان مندوخیل

انہوں نے کہا ہےکہ عثمان ڈارکے انٹرویوسےآغازہوچکا ہےاب یہ آتےرہیں گے۔تحریک انصاف کے  جنرل سیکرٹری عمر ایوب کا بھی میرے خیال میں انٹرویوآجائےگاجس میں وہ کوئی بڑا دھماکہ کردیں گے۔

اس کے علاوہ لاہورسے بھی ایک دوانٹرویو سامنے آنے والے ہیں۔

9 مئی حملوں کا منصوبہ زمان پارک میں بنا ، مقصد آرمی چیف کو ہٹانا تھا ، عثمان ڈار ، پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

سینئر صحافی کا مزیدکہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف نومئی کے واقعات کولے کر پہلے دن  ہی اپنا موقف واضح کر دیتی توشایدآج جواتنی مشکلات ہیں وہ نہ ہوتیں۔


متعلقہ خبریں