بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 71 پیسےکا اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

بجلی

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا


مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اوربری خبر،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ کر دیاگیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 71 پیسے کا اضافہ کیا گیاہے۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے۔

کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں کے اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

جبکہ اضافے کا اطلاق لائف لائن سمیت کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

سوزوکی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 50 ہزار روپے تک کا اضافہ

بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 22ارب سے زائدکابوجھ پڑے گا۔


متعلقہ خبریں