پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

crude oil

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ساڑھے 5 فیصد کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ ریٹ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 22 روپے کمی بنتی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 20 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

برطانوی برینٹ آئل کی قیمت کم ہو کر 85 ڈالر 81 سینٹ فی بیرل ، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہوکر 84 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔

عالمی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اگر تیل سستا ہونے کا رجحان جاری رہا تو پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں