چمن کراسنگ پر تعینات افغان اہلکار کی فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

pak-afghan

افغان اہلکارکی بلا اشتعال فائرنگ 2پاکستانی شہری شہید، ایک بچہ زخمی


بلوچستان میں پاک سرحد کے قریب چمن بارڈر کراسنگ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان اہلکارنے پاکستان سے افغانستان جانے والے افراد پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

اکاؤنٹ میں موجود 5 لاکھ روپے سے زائد رقم محفوظ نہیں، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک

فائرنگ کے واقعے میں12سالہ بچے سمیت 2پاکستانی شہری شہید، ایک بچہ زخمی ہوا۔

بھاری جانی نقصان سے بچنے کیلئے پاکستانی فورسز نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں ۔

چاغی بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،2 افراد جاں بحق،3زخمی

بلااشتعال فائرنگ پر پاکستانی فورسز نے تحمل اور برد باری کا مظاہرہ کیا،شہریوں کی موجودگی کے باعث جوانوں نے جوابی فائرنگ سے گریز کیا۔

امید ہے افغان حکومت واقعے کو سنجیدگی سے لیکر سخت کارروائی عمل میں لائے گی ،ایسے واقعات دو طرفہ تعلقات پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں